بلوچستان میں کوڈ-19 کے 23 نئے کیسز رپورٹ
بلوچستان کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 23 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 11 ہزار 601 ہوچکی ہے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 22 جولائی سے اب تک رپورٹ نہیں ہوئیں تاہم مجموعی تعداد 136 ہے۔