پنجاب یونیورسٹی کے قریب اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنائیں گے، عثمان بزدار

0 31

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدا ر نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے قریب اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہورمیں متعدد میگا منصوبوں پر کام جاری ہے،ایسے منصوبے شروع کیے ہیں جن سے شہریوں کو ریلیف ملے گا، ہماری حکومت نے زبانی جمع خرچ کیا ہے نہ نمائشی منصوبے شروع کیے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی کیقریب اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنائیں گے،اسپتال سے شہریوں کو علاج معالجے کی جدید سہولتیں میسر آئیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ گنگارام اسپتال میں 600 بیڈ کا مدر اینڈ چائلڈ اسپتال زیر تکمیل ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بارش کاپانی محفوظ کرنے کے لیے انڈرگراؤنڈ واٹر اسٹوریج بنیگا،ذخیرہ بارش کے پانی کو آبپاشی اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حاجی کیمپ تاراوی ڈرین بننے سے نکاسی آب کے مسائل حل ہوں گے،جاری ترقی منصوبوں کی پیش رفت کا خود جائزہ لیتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.