لاہور میں 12 مویشی منڈیوں کے اوقات کار مزید 3 گھنٹے بڑھا دیئے گئے

0 39

لاہور: عیدالاضحی کے موقع پر لگنے والی 12 مویشی منڈیوں کے اوقات کار مزید تین گھنٹے بڑھا دیئے گئے، منڈیاں صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک کھلی رہیں گی۔عیدالاضحی کے موقع پر لگنے والی 12 مویشی منڈیوں کے اوقات کار مزید بڑھا دیئے گئے.منڈیوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا اختیار چیف سیکریٹری کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو دیا گیا تھا۔ عید میں ایک ہفتے سے کم دن رہ گئے ہیں۔ منڈیوں میں رش کو کم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے اوقات کار میں اضافہ کیا ہے۔منڈیوں کے اوقات کار شام سات بجے تک ہونے کی وجہ سے شہریوں کے رش کا خدشہ تھا، رش کے باعث کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے وقت بڑھا دیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہنا ہے کہ منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرا?مد یقینی بنایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.