وزیراعظم آزادکشمیر کا پانچ اگست کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

0 37

مظفرآباد:  وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ پانچ اگست کوپوری قوم بھارت کے غاصبانہ اقدامات کے خلاف یوم سیاہ منائے گی،اس روز سینیٹ کا خصوصی اجلاس مظفرآباد میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام اکیلے نہیں ہیں ہم ان کی پشت پرہیں مظفرآباد میں سینٹ کا خصوصی اجلاس تحریک آزادی کشمیر کے تناظر میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ایک انسانی جیل اور ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو خصوصی حراستی مراکز میں بند کر رکھا ہے،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری ہی مسئلے کا واحد حل ہے مسئلہ کشمیر کے حل سے جنوبی ایشیاء میں پائدار امن قائم ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.