چین نے نیا ہائی ریزولوشن میپنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

0 30

تھائی یوآن: چین نے شمالی صوبے شنشی کے تھائی یوآن سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے ہفتہ کے روز ایک نیا ہائی ریزولوشن میپنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے ۔مرکز کے مطابق ژی وآن III 03 سیٹلائٹ کو لانگ مارچ- 4 بی راکٹ کے ذریعے بیجنگ کے وقت صبح 11بجکر13منٹ پر لانچ کیا گیا۔یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا یہ 341 واں مشن ہے۔اس کے علاوہ راکٹ سے دو مصنوعی سیارچے بھی خلا میں روانہ کئے گئے ہیں جو بالترتیب تاریک مادے کی کھوج اور کمرشل اعداد وشمار کے حصول کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔ انھیں شنگھائی کی اے ایس ای ایس اسپیس فلائٹ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ نے تیار کیا ہے۔تھائی یوآن مرکز کے ذرائع نے بتایا کہ تینوں مصنوعی سیارے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہوگئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.