یورپی یونین پاکستان کو 3.6 ارب روپے کی گرانٹ رول آف لاء کی بہتری کیلئے مہیا کرے گی
اسلام آباد: یورپی یونین پاکستان کو 3.6 ارب روپے کی گرانٹ رول آف لاء کی بہتری کیلئے مہیا کرے گی۔منگل کو وزارت اقتصادی امور اور یورپی یونین پاکستان کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق یورپی یونین پاکستان کو 3.6 ارب روپے گرانٹ مہیا کریگا،گرانٹ رول آف لاء کی بہتری کیلئے بروئے کار لاء جائے گی، پروگرام کا دائرہ کار خیبر پختون خواہ، انضمام شدہ فاٹا کے علاقوں اور بلوچستان پر ہو گا، پروگرام اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی، یو این وومن، اور یو این او ڈی سی کے زریعے سرانجام دیا جائے گا، یورپی یونین پاکستان کے سربراہ نے کہاکہ ہم پروگرام کی تیاری اور اس کی معاونت پر وزارت اقتصادی امور کا شکریہ ادا کرتے ہیں،سیکرٹری اقتصادی امور نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کی جانب سے پاکستان میں جاری اقتصادی و سماجی پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہیں