کھوکھرا پار پولیس نے نایاب نسل کے چار قیمتی ہرن سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی

0 35

عمرکوٹ: کھوکھراپار پولیس نے نایاب نسل کے چار قیمتی ہرن سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی ، کھوکھراپار پولیس نے چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے چار نایاب نسل کے ہرن برآمد کرلیے ، پولیس نے ایک شخص الھبچایو راہموں کو اوربرآمدکیے گئے چار ہرن کو وائلڈ لائف حکام عمرکوٹ کی تحویل میں دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق کھوکھراپار پولیس نے چیکنگ کیدوران گاڑی نمبر- BF -1491گاڑی کوچیکنگ کیلییروکاتوگاڑی میں سے نایاب نسل کے چار قیمتی ہرن برآمد کرکے الھبچایو راہموں کیخلاف وائلڈ لائف قوانین کیتحت مقدمہ درج کرکے برآمدکییگئے ہرن کو وائلڈ لائف حکام کے حوالے کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ نایاب نسل کے ہرن صحرائے تھرسے حیدرآباد سمگلنگ کیے جارہے تھے۔یہ امر قابل ذکرہے کہ صحرائے تھرسے ہرن کے شکار اور سمگلنگ کے باعث ہرن کی نسل کوشدید خطرات لاحق ہیاورہرن کی نسل آہستہ آہستہ ختم ہورہی ہے کچھ عناصر اپنے کاروبار اور مفادات کی خاطر ہرن کی اسمگلنگ کاگھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں مارکیٹ میں ایک نایاب نسل ہرن کی قیمتی جوڑی اسی ہزارسے ایک لاکھ روپے تک کی فروخت کی جاتی ہے اورکچھ شکاری حضرات ہرن کا شکارکرکے ہرن کا گوشت پندرہ سو سے دوہزار روپے تک فروخت کیاجاتاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.