یورپی یونین رہنماں کا بجٹ اور عالمی وباکے بعد بحالی کیلئے21کھرب امریکی ڈالرزکے معاہدے پر اتفاق

0 33

برسلز: یورپی یونین(ای یو) کے رہنما 4روز تک کے سخت مذاکرات کے بعد اگلے 7سال کیلئے بجٹ اور نوول کروناوائرس کی عالمی وبا کے دوران بڑے پیمانے پر بحالی فنڈز کیلئے منگل کے روز تاریخی معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں۔یورپی یونین کی تاریخ میں بدترین کساد بازاری کا مقابلہ کرنے کیلئے آخر کار بے مثال 18.2 کھرب یورو(تقریبا21کھرب امریکی ڈالرز) کے معاہدے کا اعلان کیاگیا۔یورپی کونسل کے صدر چارلز مائیکل نے کہاہے کہ یہ معاہدہ ہمارے مشترکہ مستقبل کے عہد کی عکاسی کرتا ہے جبکہ یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وین ڈیر لین نے معاہدے کو یورپ کام کرنے کا اہل ہے کا اشارہ قرار د یکر سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.