افغانستان،فضائی حملوں میں 20طالبان عسکریت پسند ہلاک

0 31

کابل: افغان خصوصی فورسز کی کمانڈ نے منگل کے روز کہا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں عسکریت پسندوں کیخلاف تازہ ترین فضائی حملوں میں کم از کم20طالبان عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔افغان قومی فوج کے سپیشل آپریشنز کارپس(اے این اے ایس او سی) نے منگل کے روز ایک بیان میں کہاہے کہ سوموار کے روز معتبر اطلاعات کی بنیاد پرضلع دمان کے دیہات مکین اور باغ میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ دیا گیا،فضائی حملے کے نتیجے میں 20طالبان ہلاک جبکہ عسکریت پسندوں کی ایک گاڑی اور موٹرسائیکل تباہ ہوگیا۔سوموار کے روز طالبان خودکش حملہ آور نے کابل سے 35کلومیٹر مغرب کی جانب واقع مشرقی صوبہ وردک میں ٹرک بم کے ذریعے افغان فوج کے قافلے پر حملہ کردیا جس میں 8فوجی ہلاک جبکہ 9زخمی ہوگئے تھے۔عسکریت پسندگروہ نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.