بلاول بھٹو زرداری سے مسلم لیگ ن کے وفد کی ملاقات
لاہور: اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سرگرم ہوگئیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مسلم لیگ ن کے وفد کی بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔مسلم لیگ ن کے وفد میں ایاز صادق، احسن اقبال اور سعد رفیق شامل ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویزاشرف، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور حسن مرتضی بھی موجود ہیں۔ ملاقات میں مجموعی ملکی سیاسی صورت حال زیر بحث آئی اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔