ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ کاپا ک افغان چمن با رڈر کی بندش پر تشویش کا اظہار

0 29

کوئٹہ:  ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے صدر غلام فاروق خان خلجی ، سنیئر نا ئب صدر بدرالدین کا کڑ اور نا ئب صدر دائود خان خلجی نے پا ک افغان چمن با رڈر کی بندش پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ بارڈر کی بندش سے صو بے کی صنعت و تجا رت ،سروس بیسڈ انڈسٹری تبا ہ جبکہ قلعہ عبداللہ اور دیگر اضلاع کی عوام پر روزگار کے دروازے بند ہو ئے ہیں،ہمارا مطا لبہ ہے کہ پا ک افغان چمن با رڈر کو فوری طور پر عالمی ادارہ صحت کے گائیڈ لا ئنز کے تحت کھولا جا ئے۔ گزشتہ روز مختلف وفود سے با ت چیت کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ پا ک افغان با رڈر کی مسلسل بندش نے جہاں عوام کے بڑے پیما نے پر بے روزگا ر ہو نے کا سا مان کیا ہے وہی صو بے میں صنعت و تجا رت ، امپورٹ ،ایکسپورٹ اور سروس بیسڈ انڈسٹری سے وابستہ ما لی طور پر خوشحال لوگ بھی معاشی بد حا لی سے دوچار ہو کر رہ گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ایک طرف بلو چستان جیسے پسماندہ صوبے میں روزگار کے مواقع انتہا ئی محدود ہیں تو دوسری جا نب ہمسائیہ ملک افغانستان کے ساتھ چمن با رڈر کی بندش نے رہی سہی کسر بھی پو ری کر دی ہے ،اگر مزید مذکورہ با رڈر کی بندش کو دوام دیا گیا تو صنعت کا ر اور تجا رت پیشہافراد کا دیوالیہ نکل جا ئے گا کیو نکہ اس وقت پورٹ پر پڑے اور ما ل بر دار گاڑیوں میں لوڈ سامان کے با عث ایکسپورٹ اور امپورٹ کے شعبوں سے وابستہ سر ما یہ کا روںبڑے پیما نے پر ما لی خسا رے کا سا منا ہے بلکہ ان کے ہمسا ئیہ ملک افغانستان کے تجا رت سے وابستہ افراد کے ساتھ کئے گئے معاہدے بھی ختم ہو نے کو ہیں،انہوں نے کہا کہ چمن با رڈر کی بندش سے نا صرف یہاں کے کا روبا ر کا بہت بڑا حصہ ایران اور طورخم کو منتقل ہو چکا ہے بلکہ غیر یقینی کی صورتحال میں تو کو ئی بھی یہاں کا روبا ر کے لئے حامی نہیں بھرے گا ، انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کا مرس چمن با رڈر کی بندش پر روز اول سے ہی اپنے خدشات و تحفظات کا اظہار کر تی رہی ہے بلکہ با رڈر کھولنے کے لئے ہما ری کا وشیں بھی کسی سے پو شیدہ نہیں، بدقسمتی سے بعض نا دان دوست ان حا لا ت میںبھی اپنی سیاست چمکا نے میں مگن ہے انہیں قلعہ عبداللہ اور صو بے کے دیگر اضلاع کے با رڈر کی بندش سے بے روزگار ہو نے والوں کی بجا ئے اپنی مقاصد کا حصول مقدم نظر آتا ہے ،انہوں نے چمن با رڈر کے معاملے پر حکومتی سرد مہری پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت فوری طور پر چمن با رڈر کھولنے کے احکامات دیں تا کہ ایکسپورٹرز ، امپورٹرز ، سروس بیسڈ انڈسٹری اور روزانہ کی بنیاد پر با رڈر سے زرق تلا ش کر نے والوں کو ریلیف مل سکے ، بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں پھنسی ما ل بردار گاڑیوں ان کے ما لکان اور ڈرائیورز کو پا کستان لا نے کے لئے اقدامات اٹھا ئے جا ئیں بلکہ بارڈر کو کھول کر لو گوں کو عید سے قبل روزگار کی فرا ہمی کوممکن بنا یا جا ئے تا کہ غربت اور بے روزگا ری سے تنگ لوگ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.