یورپی یونین کا امریکی پابندیوں کے بڑھتے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار

0 41

برسلز ؔ یورپی یونین کے اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے کہا ہے کہ انہیں امریکہ کی جانب سے یورپی کمپنیوں اور مفادات کیخلاف پابندیوں کے بڑھتے ہوئے استعمال یا پابندیوں کے خطرے پر سخت تشویش ہے۔بوریل نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ایران ، کیوبا ، عالمی عدالت انصاف اور حال ہی میں نورڈ سٹریم 2 اور ترک سٹریم منصوبوں کے معاملات میں اس بڑھتے ہوئے رحجان کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یورپی پالیسیوں کا تعین یورپ میں ہونا چاہیے، کسی تیسرے ملک میں نہیں، بوریل نے کہا کہ یورپی یونین تیسرے ملکوں کی جانب سے جائز کاروبار کرنے والی یورپی کمپنیوں پر عائد پابندیوں کے استعمال کی مخالفت کرتی ہے اور ہمارا بلاک پابندیوں کے بے جا اطلاق کو بین الاقوامی قانون کے منافی سمجھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ای یو ہمیشہ مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن یہ پابندیوں کے خطرے میں نہیں ہو سکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.