دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1 کروڑ 41 لاکھ 6 ہزار 753 ہو گئی

0 34

بیجنگؔ جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس اینڈ انجینئرنگ کی جانب 18 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شدید متاثرہ ممالک میں نوول کروناوائرس کے عالمی تصدیق شدہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار مندرجہ ذیل ہیں۔دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1 کروڑ 41 لاکھ 6 ہزار 753 ہو گئی ہے۔امریکہ 36 لاکھ 47 ہزار 715 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔ برازیل 20 لاکھ 46 ہزار 328 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت 10 لاکھ 39 ہزار 84 کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔7 لاکھ 58 ہزار 1 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ روس چوتھا جبکہ 3 لاکھ 45 ہزار 537 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ پیرو پانچواں شدید متاثرہ ملک ہے۔ چھٹے شدید متاثرہ ملک جنوبی افریقہ میں نوول کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 594 ہو گئی ہے۔ میکسیکو 3 لاکھ 31 ہزار 298 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ ساتویں جبکہ چلی 3 لاکھ 26 ہزار 439 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ 2 لاکھ 94 ہزار 803 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ برطانیہ نویں نمبر پر موجود ہے ۔ چین میں نوول کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 85 ہزار 765 ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.