قومی اسمبلی ، مسلم لیگ (ن)نے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

0 32

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)نے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔مسلم لیگ(ن)کے رکن مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہڈی جی سول ایوی ایشن نے 13 جولائی کو اومان سول ایوی ایشن کو لکھا کہ کسی پائلٹس کا لائسنس جعلی نہیں، میڈیا اور سوشل میڈیا کی وجہ سے کنفیوژن پیدا ہوئی، وفاقی وزیر کے بیان سے دنیا بھر میں پاکستانی پائلٹ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا،ہمارے پائلٹس اور انجینئر جعلی نہیں انکو بدنام کرنے کی کوشش اس جعلی وزیر اور حکومت نے کی،اسکی تحقیقات کی جائیں اور ایوان میں رپورٹ پیش کی جائے۔جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم کان سوری کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کے رکن مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ 8جولائی کو رواں سیشن شروع ہوا تھا،ہم نے پی آئی اے سے متعلق توجہ دلائو نوٹس جمع کروایا تھا۔جس پر جو بیان وفاقی وزیر ہوابازی نے بیان اس ایوان میں دیا،اس کو سامنے رکھا جائے اور13جولائی کو ڈی جی سول ایوی ایشن نے اومان کی ایوی ایشن کو خط لکھا،اس خط نے وفاقی وزیر کے ایوان میں دئیے گئے بیان کی نفی کر دی ہے جو حیران کن بات ہے،وفاقی وزیر کے بیان سے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی،وفاقی وزیر کے بیان کو انہی کی وزارت کے ایک آفسر نے رد کر دیا ہے،ڈی جی سول ایوی ایشن ذمہ دار شخص ہے،ڈی جی سول ایوی ایشن نے خط میں لکھا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا کی وجہ سے کنفیوژن پیدا ہوئی،یہ کنفیوژن وفاقی وزیر کے بیان سے پیدا ہوئی ،پائلٹس جعلی نہیں تھے بلکہ وزیر ہوابازی کا اس ایوان میں دیا گیا بیان جعلی تھا،وفاقی وزیر نے ایوان میں غلط بیانی کی،ڈی جی سول ایوی ایشن نے 13 جولائی کو کویت سول ایوی ایشن کو لکھا کہ کسی پائلٹس کا لائسنس جعلی نہیں،وفاقی وزیر کے بیان سے دنیا بھر میں پاکستانی پائلٹ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا،میں ڈی جی سول ایوی ایشن کا خط اس ایوان کے ریکارڈ کا حصہ بنانا چاہتا ہوں،اس ایوان کی کمیٹی بنائی جائے جو وزیر ہوا بازی کے بیان کی تحقیقات کرے،وفاقی وزیر کے بیان سے اس ایوان کا ستحقاق مجروح ہوا،یہ معمولی بات نہیں ہے ،اسکی تحقیقات کی جائیں اور ایوان میں رپورٹ پیش کی جائے،ہمارے پائلٹس اور انجینئر جعلی نہیں انکو بدنام کرنے کی کوشش اس جعلی وزیر اور حکومت نے کی ہے جسکی ہم مذمت کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.