کراچی والوں کیلئے بجلی مرحلہ وار منہگی کرنے کا فیصلہ

0 30

اسلام آباد : کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ، کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ابھی نہیں کیا جائیگا،وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا ء کو اہم ٹاسک دیتے ہوئے ایک بار پھر ہدایت کی کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کا معاملہ فوری حل کیا جائے،کراچی میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر کڑی نظر رکھیں، کراچی کے عوام کے ساتھ ناانصافی قبول نہیں، وفاقی حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے وسائل فراہم کرے گی،مسائل حل ہونے تک نیشنل گرڈ سے کراچی کو بجلی فراہم کی جائے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ابھی نہیں کیا جائے۔خیال رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گذشتہ دنوں کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی ٹیرف میں 2 روپے 89 پیسے تک اضافے کے منظوری دی تھی۔وفاقی کابینہ میں معاملے پر اختلاف کی وجہ سے فیصلہ مخر کردیا گیا تھا اور وزیراعظم نے اس معاملے پر خصوصی اجلاس طلب کیا تھا۔ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی میں متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق اور وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کی تھی ۔کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وفاقی وزرا ء کو اہم ٹاسک دیتے ہوئے ایک بار پھر ہدایت کی کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کا معاملہ فوری حل کیا جائے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر کڑی نظر رکھیں، کراچی کے عوام کے ساتھ ناانصافی قبول نہیں، وفاقی حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے وسائل فراہم کرے گی۔وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مسائل حل ہونے تک نیشنل گرڈ سے کراچی کو بجلی فراہم کی جائے۔اس موقع پر امین الحق نے کہا کہ وہ اس اہم فیصلے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔قبل ازین نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے امین الحق کا کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، لیکن متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کی اپنی سوچ اور الگ نظریہ ہے، اتحادی ہونے کے ناطے ایم کیو ایم کی ذمہ داری ہے کہ تمام چیزیں حکومت کے سامنے رکھے۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے اور وزیراعظم کے سامنے بھی کراچی کی بھیانک لوڈشیڈنگ کی صورتحال رکھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.