بلوچستان ہائیکورٹ کے نوٹس پر کوئٹہ شہر کے ہسپتالوں اور سٹورز کے خلاف کارروائیاں جاری
کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ کے نوٹس پر کوئٹہ شہر کے ہسپتالوں اور سٹورز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،کارروائیاں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی اور پارکنگ نہ ہونے والے ہسپتالوں کے خلاف کی جارہی ہے،
ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کا سروے مکمل ہو چکا ہے آج سے کارروائی کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، ہسپتالوں کی پارکنگ نہ ہونے کے باعث ٹریفک کے مسائل ہے درپیش ہے،
ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کے نقشے پاس کراتے وقت پارکنگ مینشن کیا گیا تھا جسکا اب نام و نشان تک موجود نہیں، ہسپتالوں میں پارکنگ کی جگہ لیبارٹریز قائم کی گئہ ہے، ہسپتالوں میں لفٹ اور بلڈنگ کوڈ کی صورتحال کا بھی جائزہ کیا جائیگا،
طارق جاوید مینگل کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کا سلسلہ ٹریفک کے مسائل کے اختتام تک جاری رہیگا،رہائشی علاقوں کو کمرشل میں تبدیل کرنا بھی غیر قانونی قرار ہوگا،
طارق جاوید مینگل کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور اسٹاف کے ساتھ اخلاقی دائرے میں رہ کر کیا جا رہا ہے