دہشت گردی پر قابو پانے اور جڑ سے اکھاڑنے میں سکیورٹی فورسز کا کردار قابل تحسین ہے،صوبائی وزیر داخلہ
کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کا پنجگور کے علاقے وادی گچک میں سیکورٹی فورسز پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی مالی اعانت ختم ہوجائے گی لیکن ہمارے جوانوں کے حوصلے پست نہیںہوسکتے ،پوری دنیا کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے، دہشت گرد عناصر ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ،پوری قوم کو اپنے سیکورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے
میر ضیاء اللہ لانگوکا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر قابو پانے اور جڑ سے اکھاڑنے میں سکیورٹی فورسز کا کردار قابل تحسین ہے۔ ہماری قوم کو دشمن کے مقابلے میں ہر فورم پر اپنی فورسز کی حمایت کرنی چاہئے،میں ہر فورم پر یہی کہتا ہوں کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ہمیشہ سے ملوث رہا ہے ، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ پاکستانی فورسز دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہے