نجی اسکول کے پرنسپل کے بیٹے کی طالبہ کے ساتھ زیادتی، ملزم گرفتار
پاکپتن: نجی اسکول کی طالبہ کو اسکول پرنسپل کے بیٹے نے مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق محلہ رحمت پورہ کی طالبہ کو اسکول کے پرنسپل کے بیٹے نے زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ ملزم ویڈیو بنا کر طالبہ کو بلیک میل بھی کرتا رہا۔ پولیس نے بتایا کہ طالبہ کے ماموں کی مدعیت میں ملزم کلیم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکپتن میں ہی تھانہ رنگ شاہ پولیس نے کارروائی کرکے 4 ملزمان کوگرفتار کرکے ان سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔