ایک کروڑ بچے شاید واپس اسکول نہ جا پائیں، سیو دا چلڈرن

0 35

نیویارک: بچوں کے لیے سرگرم امدادی ادارے سیو دا چلڈرن نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی وبا کے باعث اسکول جانے سے محروم تقریبا ایک کروڑ بچے شاید کبھی واپس اسکول نہ جا پائیں۔ پیر کو جاری کردہ اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں ادارے نے مطلع کیا ہے کہ عالمی وبا کے اقتصادی نقصانات کی وجہ سے 90 تا 117 ملین بچے غربت کی طرف دھکیلے جا سکتے ہیں۔ یونیسکو کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے سیو دا چلڈرن نے لکھا ہے کہ رواں سال اپریل میں دنیا بھر میں 1.6 بلین بچے اسکول نہیں جا پا رہے تھے، جو دنیا بھر میں طلبا کی نوے فیصد تعداد ہے۔ انسانی تاریخ میں اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.