نوابزادہ میر سراج رئیسانی کے صاحبزادے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی

0 42

کوئٹہ : نوابزادہ میر سراج رئیسانی کے صاحبزادے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ اس سال کورونا وائرس کے باعث نوابزادہ میر سراج رئیسانی کی دوسری برسی انتہائی سادگی سے منائی جائے گی کوئٹہ ، مستونگ ، سبی سمیت تمام علاقوں میں برسی کی مناسبت سے قرآن خوانی ہو گی اور لنگر تقسیم کی جائے گی ، وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سال برسی سادگی سے منائی جائے گی صورتحال بہتر ہو تے ہی حالات کو دیکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبائلی عمائدین سے ٹیلی فونک بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔ نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ نوابزادہ میر سراج رئیسانی نے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے بہت اہم کردار ادا کیا تھا اور دشمن قو توں کو پیغام دیا تھا کہ وہ بلوچستان میں کبھی بھی مداخلت نہیں کر سکتے اور دہشت گردوں نے اس لئے ان کونشانہ بنایا کہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی چا ہتے تھے اور ان قوتوں کے لئے ایک دیوار ثابت تھا جو بلوچستان کی امن ترقی اور خوشحالی کے خلاف سازشوں میں مصروف تھے انہوں نے کہا ہے کہ اس سال کورونا وائرس کے باعث نوابزادہ میر سراج رئیسانی کی دوسری برسی سادگی سے منائی جائے گی اور وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال سے رابطہ ہوا تو انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا بھر اور خاص کر بلوچستان میں کورونا وائرس کے باعث نوابزادہ میر سراج رئیسانی کی برسی سادگی سے منائی جائے گی تا اہم سلسلے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں اور ملک بھرمیں تعزیتی تقریبات منعقد ہونگے اور قرآن خوانی ولنگر کا اہتمام بھی کیاجائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.