چین،موسلادھار بارشوں سے ملک کے وسیع علاقوں میں تباہی جاری

0 26

بیجنگ: چین کی قومی رصدگاہ نے جمعہ کے روز طوفانی بارشوں باریزرد انتباہ کی تجدید کردی ہے کیونکہ مسلسل موسلادھار بارشوں نے ملک کے وسیع علاقوں میں تباہی جاری رکھی ہوئی ہے۔قومی موسمیاتی مرکز نے کہاہے کہ جمعہ کی صبح سے ہفتہ کی صبح تک جیانگ شی، ہوبے، ہونان، سیچھوآن اور آن ہوئی سمیت دیگر علاقوں میں شدید بارش اورطوفان باراں کاامکان ہے،ادارے نے انتباہ جاری کیاہے کہ کچھ علاقوں میں 150ملی میٹر روزانہ موسلا دھاربارش ہوگی۔مرکز کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالاعلاقوں میں سے کچھ میں 70ملی میٹر سے زائد فی گھنٹہ بارش ہوگی جس کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلیں گی اورگرج چمک بھی ہو گی۔چین میں چار رنگوں پر مبنی موسمیاتی انتباہ کا نظام رائج ہے جس میں سرخ انتہائی شدت کو ظاہر کرتا ہے جس کے بعد نارنجی، زرد اور نیلا درجہ آتا ہے۔موسمیاتی مرکز نے مقامی حکام کو ممکنہ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کے حوالے سے چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے اور خطرناک علاقوں میں بیرونی سرگرمیاں روکنے کا مشورہ دیاہے۔جون سے لے کر اب تک مسلسل موسلادھار بارشوں نے جنوبی چین کے زیادہ تر علاقوں کو لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں کے کئی دریاں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے بڑھ گئی ہے۔چین کے ریاستی سیلاب پر قابو پانے اور قحط سالی میں مدد کرنے والے صدر مقام نے منگل کے روزسیلاب پر قابو پانے کیلئے ہنگامی ردعمل کو چوتھے درجے سے بڑھا کرتیسریدرجیپرکردیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.