موجودہ صوبائی حکومت سے جان چھڑانے کے لئے بی این پی اور جمعیت علماء اسلام نے ممکنہ وزیراعلیٰ کے نام کے لئے تجویز کیا ‘حاجی لشکری رئیسانی

0 31

قلات:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت سے جان چھڑانے کے لئے بی این پی اور جمعیت علماء اسلام نے ممکنہ وزیراعلیٰ کے نام کے لئے تجویز کیا ہے ، وزیراعلیٰ کا امیدوار بی این پی سے نہیں ہے ، بی این پی جمہوری اور سیاسی حکومت کی تشکیل کے لئے کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے ، صوبائی حکومت غیر منتخب لوگوں کو فنڈز دے کر نواز رہی ہے ، صوبائی حکومت امن وامان کو بحال رکھنے اور عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ارباب محمد علی دہوار کے وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ا س موقع پر سابق وفاقی وزیر ہمایوں عزیز کرد ، نوابزادہ رئیس رئیسانی ، اہتر شاہ کھرل میر حسین بخش رئیسانی صالح خلجی ارباب نصیر دہوار بھی موجود تھے۔ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت سے جان چھڑانے کے لیے جمعیت علماء اسلام اور بی این پی نے ممکنہ وزیر اعلیٰ کے لیے نام تجویز کیا ہے بی این پی وزیر اعلی کا امید وار نہیں ، موجودہ حکومت نے ظلم جبر اور کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے بی این پی باقاعدہ جمہوری اور سیاسی حکومت کے تشکیل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے مذ ہبی اور قبائلی تنازعات کو پیدا کرنے میں اسٹیبلشمنٹ کا بہت بڑا کردار ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ قبائلی سسٹم کو ختم کرنے لیے مبینہ طور پر جعلی معتبرین کو آگے لایا جارہا ہے بطور قبائلی سر براہ قبائلی جھگڑوں کے خاتمہ کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگین ہے سردار اختر جان مینگل نے 5 ہزار لاپتہ افراد کا لسٹ وفاق کے حوالے کیا ہے ۔ حکومت امن امان کو بحال رکھنے اور عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے ۔ اس سے قبل انہوں نے پیپلز پارٹی کے سابق رہنماء ار باب محمدعلی دہوار مر حوم کے گھر جاکر ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.