عوام نے جس اعتماد کااظہار کیا ان پرپورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے ،حاجی نورمحمد خان دمڑ

0 27

ہرنائی :  صوبائی وزیر پی ایچ ای اور واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے عوام کے تمام اجتماعی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ، حلقے کے دونوں اضلاع میں جو بڑے درینہ اور عوام کے مشترکہ اجتماعی مسائل تھے انہیں حل کردیا گیا دیگر مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہوں حلقے کی عوام ہمارے دوسالہ اقتدار میںتبدیلی محسوس کرچکے ہوں گے ، میں نے حلقے کے دونوں اضلاع کی ترقی کیلئے وفاقی وصوبائی بجٹ میں دونوں اضلاع کی عوام کی فلاح و بہبود کے کئی منصوبے شامل کئے جن کی تکمیل سے دونوں اضلاع ترقی کی راہ پرگامزن ہوں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع سے آئے ہوئے عوامی وفود اور پارٹی کارکنوں عہدیداروں سے ملاقات اور بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ زیارت وہرنائی کی پسماندگی کے ذمہ دار پشتون قوم پرست و مذہبی جماعتیں ہے جنہوں نے اپنے دوراقتدار میں عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لیا جس کی وجہ سے دونوں اضلاع کے عوام گوناگوں مسائل سے دوچار ہے انہوں نے کہاکہ دونوں اضلاع کی ترقی وخوشحالی کیلئے کوشاں ہے عوام نے جس اعتماد کااظہار کیاہے انہیں ٹھیس نہیں پہنچائے گے، عوام نے جس اعتماد کااظہار کیا ہے ان پرپورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے ،عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کرینگے انتخابی مہم کے دوران حلقہ انتخاب کے عوام سے جووعدے کئے تھے انہیں عملی جامعہ پہناکرمرحلہ عمل درآمد کررہے ہیں صوبائی وزیرحاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہماری اولین ترجیحی اپنے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا ہے جس کیلئے دن رات کوشاں ہو انہوں نے کہاکہ وفاقی و صوبائی بجٹ میں دونوں اضلاع کی ترقی کیلئے اربوں روپے منظور کرائے ہے جن پر بہت جلد ترقیاتی کام کاآغاز ہوجائے گا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کی قیادت میں صوبے میں امن وامان کے قیام ، بیروزگارنوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ، صحت ، تعلیم، پینے کے صاف پانی ، قومی شاہراہوں کی تعمیر ومرمت ، سمیت دیگر عوام کی بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے تیزی سے اقدامات کئے جارہے ہیں اور صوبہ ترقی وخوشحالی کی راہ رواں دواں ہے اس موقع پر مختلف لوگوں نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل کے حل کے حوالے سے درخواستیں پیش کئے جن پراکثر پر موقع پرہی احکامات جاری کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.