پانی کمی کو ہر حال میں پورا کیا جائے گا ، میر چنگیز خان جمالی

0 30

اوستہ محمد: سابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میر چنگیز خان جمالی نے کہاہے کہ پانی کمی کو ہر حال میں پورا کیا جائے گا ، کھیرتھر کینال واحد کینال ہے جو سات لاکھ ایکڑ کو سیراب کرتا ہے جس سے کئی خاندانوں کی ضرورت پوری ہوتی ہیں جس سے سینکڑوں کسان بہتر اور بر وقت پیداوار اٹھا کر خوشحالی کی زندگی گزار سکتے ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے بلوچستان کے پانی کا پورا حصہ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کھیرتھر کینال اور اس کی ذیلی شاخوں میں پانی کی کمی کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس سے قبل کھیرتھر کینال گڑھنگ کے مقام پر سابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میر چنگیز خان جمالی کی سربراہی میں کھیرتھر کینال اور اس کی ذیلی شاخوں میں پانی کی کمی کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر اقبال احمد پلیجو این ڈبلیو سی کے علاوہ ایکیسن عطا اللہ ،این ڈبلیوسی، ایکیسن کھیرتھر کینال سکندر علی زہری،ایس ڈی او کریم بخش جویا ، سب انجینئر ریاض احمد و دیگر موجود تھے جبکہ میٹنگ میں زمیندار ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی میر شبیر احمد خان عمرانی،میر حاکم خان جمالی،میر جمیل احمد رند،میر بگن خان جمالی جمالی،میر عمران خان جمالی،میر امام بخش خان جمالی سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ میر چنگیز خان جمالی کا کہنا تھا کہ میرے کوشش ہے کہ کھیرتر کینال گنداخہ کے ذیلی شاخوں تک پانی رسال کو بحال کریں تاکہ گنداخہ کے زمینوں کو بنجر ہونے سے بچا سکے کسانوں کے مسائل کو حل کر نے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹ کو بنجر ہونے سے بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تاکہ کسان بھائیوں کو بر وقت پانی کی رسال ہو اور انکو شالی کی فصل میں کوئی مشکلات سے گزرنا نہ پڑے۔ پانی کی فراہمی سے گرین بیلٹ صحرا میں تبدیل ہوجائے گا ۔ ہم نے کسی کے حق پر ڈاکہ ڈالیں گے اور نہ ہی کسی کو اپنا حق دیں گے ۔ پانی کی ہر صورت میں کسانوں کو فراہمی جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کے پانی کا پورا حصہ انکو دیا جائے گا تاکہ کسان بھائیوں کو کاشت کاری میں کوئی مشکلات نہ ہو ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.