رواں برس بھارتی بارڈر فورس کے ہاتھ25بنگلہ دیشی شہریوں کے خون سے رنگین

0 34

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ‘اودیکار’ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس(بی ایس ایف) نے رواں برس 25 شہریوں کو ہلاک کردیا، بی ایس ایف نے بنگلہ دیش کے 17افراد کو زخمی اور 3افراد کو اغوا بھی کیا،بی جی بی کے ڈائریکٹر آپریشنز لیفٹننٹ کرنل فیض الرحمن کا کہنا ہے کہ سرحد پر ہلاکتیں انتہائی افسوس ناک ہیں،کئی مرتبہ ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی خطوط بھیجے ہیں،بھارتی رویے کو دیکھتے ہوئے مستقبل بارے بھی کوئی حتمی بات نہیں کی جا سکتی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اودیکار نے رواں ہفتے کے آغاز میں اپنی رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ بی ایس ایف نے بنگلہ دیش کے شہریوں کو اغوا بھی کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی ایس ایف نے بنگلہ دیش کے 17 افراد کو زخمی کردیا اور دیگر 3 افراد کو اغوا کرلیا۔انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ ‘جنوری 2020 سے جون 2020 کے دوران پڑوسی ملک کی بارڈر فورس نے بنگلہ دیش کے مجموعی طور پر 45 شہریوں کو نشانہ بنایا۔بنگلہ دیش کے ایک نوجوان کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ‘اس دوران بی ایس ایف کا ایک جوان بنگلہ دیش میں داخل ہوا اور کھیتوں میں کام میں مصروف میٹرک کے طالب علم کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے سرحدی ضلع ٹھاکرگاون میں 19 اپریل کو 16 سالہ شیمون رائے کو ہلاک کردیا گیا تھا۔بنگلہ دیش کے بارڈر گارڈ(بی جی بی)کے ڈائریکٹر آپریشنز لیفٹننٹ کرنل فیض الرحمن نے سرحد پر ہلاکتوں کو انتہائی افسوس ناک اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘عملی اور ہیڈکوارٹرز کی سطح پر ہمارے اعلی افسران نے ان ہلاکتوں کے خلاف کئی احتجاجی خطوط بھیجے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘بدقسمتی سے سرحد پر ہلاکتیں ہورہی ہیں اور ہم یقین بھی نہیں دلاسکتے ہیں کہ مستقبل میں دوبارہ ایسا نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ 4 ہزار 96 کلومیٹر طویل سرحد میں مویشیوں کی اسمگلنگ اور بنگلہ دیش سے بھارت میں شہریوں کے غیر قانونی داخلے کو روکنے کے لیے بھارتی فورسز کو موقع پر فائرنگ کرنے کا حکم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.