یمنی باغیوں کیلئے بھیجا گیا ایرانی اسلحہ امریکا کے قبضے میں ہے، امریکی سیکرٹری خارجہ

0 30

واشنگٹن: امریکا کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے گزشتہ ماہ یمن میں حوثی باغیوں کے لیے ایرانی اسلحہ لے جانے والا جہاز قبضے میں لے لیا تھا،ایران پر اسلحے کی پابندی میں ضرور توسیع کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ‘کوئی ذی شعور انسان یقین نہیں کرسکتا کہ ایران اپنا اسلحہ ایسی جگہ استعمال کرے جس کا اختتام امن ہو۔بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق مائیک پومپیو نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں نیوز کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایران پر اسلحے کی پابندی کی توسیع کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یمن کے حوثی باغیوں کے لیے ایرانی اسلحے سے بھرے ہوئے جہاز کو امریکا اور اس کے اتحادیوں نے جون میں پکڑ لیا تھا۔مائیک پومپیو نے کہا کہ ‘سلامتی کونسل کو خطے میں مزید تنازع سے بچنے کے لیے ایران پر اسلحے کی پابندی میں ضرور توسیع کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ‘کوئی ذی شعور انسان یقین نہیں کرسکتا کہ ایران اپنا اسلحہ ایسی جگہ استعمال کرے جس کا اختتام امن ہو۔خیال رہے کہ مائیک پومپیو سلامتی کونسل سے مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں کہ اکتوبر میں ایران پر عائد اسلحے کی ختم ہونے والی پابندی میں توسیع کی جائے۔انہوں نے گزشتہ ہفتے بھی سلامتی کونسل میں اپنے خطاب میں براہ راست اپنا مطالبہ دہرایا تھا، لیکن دوسری جانب ویٹو اختیارات رکھنے والے روس اور چین نے پابندی میں توسیع کی مخالفت کا اشارہ دیا تھا۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں نیوز کانفرنس میں پومپیو نے ایرانی اسلحہ پکڑنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اس کی اتحادی فورسز نے 28 جون کو یمن کے ساحل کی طرف جانے والے ایک جہاز کو روکا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.