علی زیدی کی ایک بار پھر چیف جسٹس سے جے آئی ٹی پر ازخود نوٹس لینے کی درخواست

0 26

اسلام آباد:  وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جے آئی ٹی کی صداقت پر شکوک بنا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے ایک دفعہ پھر چیف جسٹس آف پاکستان سے جے آئی ٹی پر ازخود نوٹس لینے کی درخواست کردی۔سانحہ بلدیہ کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پیپلزپارٹی نثار مورائی کی جے آئی ٹی قبول کرانا چاہتی ہے۔ نثار مورائی کی جاری آفیشل مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے صفحات پر چھ میں سے پانچ ممبران کے دستخط ہیں جبکہ نثار مورائی کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے آخری صفحے پر چھ میں سے چار ممبران کے دستخط ہیں۔علی زیدی نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ نثار مورائی کی جے آئی ٹی کو قبول کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ پر چھ میں سے چار ممبران کے دستخط ہیں جبکہ جے آئی ٹی کے دوسرے صفحے سے یہ بات ثابت ہے کہ یہ دو حصوں میں ہے۔ پیپلز پارٹی جے آئی ٹی کی صداقت پر شکوک بنا رہی ہے۔وفاقی وزیر علی زیدی نے مزید کہا کہ میں ایک مرتبہ پھر جے ا?ئی ٹی کے معاملے پر چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کی استدعا کرتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.