وبا کی وجہ سے بہت سے معاشی اور معاشرتی چیلنجز کا سامنا ہے، صدر عارف علوی

0 31

اسلام آ باد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وبا کا مقابلہ معاشرے کے تمام طبقات کی کوششوں سے کیا جاسکتا ہے، کرونا کی وجہ سے بہت سے چیلنجزہیںتفصیلات کے مطابق صدر مملکت سے سی ای او ٹیلی نار عرفان وہاب اور چیئرمین ہلال احمر ابرارالحق نے ملاقات کی، اس موقع پر سی ای او ٹیلی نار نے کرونا کے خلاف 61 ملین روپے مالیت کا عطیہ پیش کیا۔ ملاقات کے موقع پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ صاحب حیثیت طبقے کو حکومتی امداد کی کوششوں کی حمایت کی ضرورت ہے، وبا کی وجہ سے بہت سے معاشی اور معاشرتی چیلنجز کا سامنا ہے۔ صدر پاکستان نے ٹیلی نار کی جانب سے غریب خاندانوں کی مدد کی بھی تعریف کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.