علی زیدی نے عزیر بلوچ کے حوالے سے سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں ،فواد چوہدری

0 26

اسلام آ باد:  وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ علی زیدی نے عزیر بلوچ کے حوالے سے سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں سیاسی جماعتوں کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا اہم ہے۔ فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی کاموقف کہ وہ تو عزیربلوچ اورنثارمورائی کوجانتے ہی نہیں بہت کمزور ہے، علی زیدی نے عزیر بلوچ کے حوالے سے نہ صرف سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں بلکہ ثبوت کے طور پرجے آئی ٹی رپورٹس بھی پیش کیں ہیں۔ اب عدلیہ کا فرض ہے کہ اس معاملے کا جائزہ لے۔ سیاسی جماعتوں کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا اہم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.