لاہور،نجی اسکول میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

0 30

لاہور:  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نجی اسکول میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی۔لاہور کے نجی اسکول میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کی سربراہی سیکرٹری پاپولیشن ویلفئیر کریں گے۔کمیٹی ممبران میں چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن آفیسر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن شامل ہوں گے جب کہ کمیٹی 10 دن میں وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.