وائٹ ہائوس کا نوول کرونا وائرس میں اضافے کے باوجود امریکہ میں سکول کھولنے پر زور

0 37

بیجنگ: نوول کرونا وائرس عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے دنیا بھر سے تازہ ترین معلومات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ وائٹ ہائو س ریاستی گورنرز پر بھر پور زور ڈالے گا کہ ملک میں نوول کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باوجود موسم خزاں میں سکول کھول دیں۔ٹرمپ نے وائٹ ہائو س میں حکومتی حکام اور سکول کے منتظمین کے ساتھ ایک اجلاس کے موقع پر کہا کہ ہم گورنرز اور دیگر لوگوں پر بہت زیادہ دبا ڈالیں گے کہ اسکولوں کو کھول دیں۔نمیبیا میں منگل کے روز نوول کرونا وائرس کی وجہ سے سکول بندش کے بعد پرائمری اسکولز صحت کی سخت رہنمائی کے تحت کھول دیئے گئے جبکہ طلبا نے ماسک پہن رکھے تھے اور سماجی فاصلے پر عمل درآمد کرتے تھے۔وزارت تعلیم ،آرٹز اور ثقافت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ایک افسر آبسالوم آبسالوم کا کہنا ہے کہ منگل کے روز 3لاکھ سے زائد پرائمری سے قبل کے اسکولوں سے گریڈ تین تک کے طلبااسکولوں میں واپس آئے ہیں۔اٹلی کے قومی سیر ولوجیکل ٹیسٹنگ منصوبے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ حکام کے مطابق بہت کم اطالوی باشندوں نے نوول کرونا وائرس کے اینٹی باڈیز کے ٹیسٹ لیے ہیں، اس لیے ٹیسٹ کے نتائج کو مصدقہ سمجھنے کا قابل نہیں۔اطالوی ریڈ کراس کے عہدیداروں نے منگل کے روز شِنہوا کو بتایا کہ ابتدائی نتائج ملک کے محدود علاقوں میں یقینی طور پر مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔لاس کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ لاس چھوڑنے والے تمام مسافروں کو اپنے مطلوبہ ملک جانے کے لئے طبی سرٹیفیکیٹ پیش کرنا لازمی ہے تاکہ نوول کرونا وائرس کے پھیلا کو روکا جاسکے۔نوول کروناو ائرس کے تدارک اور قابو پانے کے حوالے سے قومی ٹاسک فورس کمیٹی نے کہا ہے کہ تمام سفر کرنے والوں بشمول مقامی افراد کے پاس دوسرے ملک کا سفر کرنے سے قبل میڈیکل سرٹیفیکیٹ ہونا لازمی ہے۔ؤکمیٹی نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس مصدقہ طبی دستاویز نہیں ہوگی انہیں اپنی مطلوبہ منزل پر داخلے سے روک دیا جائے گا۔چینی صحت حکام نے بدھ کے روز کہا ہے انہیں چینی مین لینڈ پر نوول کرونا وائرس کے 7 مصدقہ کیسز کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ منگل کو رپورٹ کئے گئے یہ تمام تر کیسز درآمد شدہ ہیں۔قومی صحت کمیشن نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ اندرونی منگولیا خود اختیار علاقیسے 4 درآمد شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ شنشی ،گوانگ ڈونگ اور یون نان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔عمان نے منگل کے روز نوول کرونا وائرس کے 1 ہزار 262نئے نوول کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ کئے ہیں جس سے ملک میں مجموعی مریضوں کی تعداد بڑھ کر 48ہزار 997 ہوگئی ہے۔عمانی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے کیسز میں 968 عمانی شہری اور 294 غیر عمانی شامل ہیں۔پاکستانی حکومت نے منگل کے روز کہا ہے کہ اگر لوگوں نے اس بیماری کے پھیلا کو روکنے کے لئے تشکیل دئے گئے معیاری طریقہ کار (ایس او پیز ) پر عمل نہیں کیا تو آئندہ عیدالاضحی کے موقع پر ملک میں نوول کرونا وائرس کے پھیلا میں اضافہ ہوسکتا ہے۔کابینہ اجلاس کے اختتام پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ملک کے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ لوگوں کو عیدالاضحی کے دوران ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیئے اور اس بیماری کے پھیلا سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنا ہوگا۔ عیدالاضحی رواں ماہ کے آخر میں منائی جائیگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.