منگولیا کے سابق وزیر کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر 5 سال قید کی سزا

0 25

اولان باتور: منگولیا کے سابق وزیر محنت و سماجی تحفظ نیامتائشیر نومتویبائر کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں 5 سال اور 5 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ یہ بات مقامی میڈیا نے بدھ کے روز بتائی۔سابق وزیر پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے دوسروں کو مراعات دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے جس میں بطور وزیر محنت و سماجی تحفظ ان کے ماتحت آنیوالے 29 منصوبوں اور پروگراموں پرعمل درآمد کا حکم بھی شامل ہے۔42 سالہ نومتویبائر نے 2016 سے 2017 تک محنت و سماجی تحفظ کے وزیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرانجام دیں۔حکمران منگولیا پیپلز پارٹی کے سابق رکن نے حال ہی میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن وہ ملک کی 76 نشستوں والی پارلیمنٹ کیلئے اپنی مطلوبہ نشست جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.