دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد1کروڑ 17لاکھ 99ہزار 443ہوگئی

0 30

بیجنگ: جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں، یہ اعدادوشمار 8 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1کروڑ17لاکھ99ہزار443ہوگئی ہے، 29لاکھ 93ہزار760 مصدقہ کیسز کے ساتھ امریکہ سرفہرست ہے، برازیل 16لاکھ 68ہزار589مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ بھارت 7لاکھ19ہزار665مصدقہ کیسز کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔روس میں مصدقہ کیسز کی تعداد6لاکھ 93ہزار215ہوگئی ہے جبکہ پیرو میں یہ تعداد 3لاکھ 9ہزار278 تک پہنچ گئی ہے، چلی میں 3لاکھ 1ہزار19مصدقہ کیسز، برطانیہ میں 2لاکھ 87ہزار874، میکسیکو میں 2لاکھ 68ہزار8 جبکہ سپین میں 2لاکھ 52ہزار130ہوگئی ہے۔چین میں کل مصدقہ کیسز کی تعداد85ہزار366تک پہنچ گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.