نوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید نے ملک وقوم کے مفاد کیلئے قربانی دی : نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی
کوئٹہ: شہید نوابزادہ میر سراج رئیسانی کے صاحبزادے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ نوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید نے ملک وقوم کے مفاد کیلئے قربانی دی، وہ ہمیشہ ملک کی ترقی وخوشحالی اور صوبے کی پسماندگی ختم کرنے کے حوالے سے جدوجہد کرتے رہے ، ملک دشمن عناصر قوتیں نوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید کو برداشت نہیں کر تی تھیں اور ان کو 2018کے الیکشن مہم کے دوران شہید کیا گیامیر، ے والد اور بھائی نے ملک دشمن قوتوں کیخلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ، 13جولائی کو ان کی برسی منائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے مستونگ اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین سے ٹیلی فونک بات چیت کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نوابزادہ میر سراج رئیسانی نے ملک دشمن عناصر قوتوں کے خلاف ایک دیوار ثابت ہوئے اور ہمیشہ ملک دشمن قوتوں کیخلاف جدوجہد کر تے رہے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر تے رہیں اور70سالوں سے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے کچھ نہیں کیا ۔ نوابزادہ میر سراج رئیسانی ان نوابوں اور سرداروں کے لئے ایک رکاوٹ تھا کیونکہ وہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی چاہتے تھے دشمن عناصر نے ان کوراستے سے ہٹانے کے لئے ایک منظم پلان بنایا اور 2018 کو درنگڑھ کے مقام پر ایک انتخابی جلسے کے دوران سینکڑوں کے ساتھ شہید کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر کے نام مٹ گئے مگر نوابزادہ میر سراج رئیسانی آج بھی زندہ ہے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اس سے قبل بھی میرے بھائی حقمل رئیسانی کو مستونگ میں شہید کیا گیا مگر ہم ملک کے لئے کسی بھی قربانی کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور اس ملک کی خاطر اپنے خاندان کو بھی قربان کرینگے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوابزادہ میر سراج رئیسانی کے برسی کے حوالے سے آئندہ ایک دو دن میں فیصلہ کیا جائیگا کیونکہ اس وقت بلوچستان میں کورونا جیسے وبا زور پکڑ ھ رہی ہے ایس اوپیز کے تحت جلسہ کرینگے ۔