بلوچستان

ہم بلند وبانگ دعووںکے بجائے عملی کام پر یقین رکھتے ہیں،حاجی نورمحمد خان دمڑ

ٰہرنائی :  بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء وصوبائی وزیر پی ایچ ای اورواسا حاجی نورمحمد خان دمڑنے کہاہے کہ ہم نے عوام سے نہ جھوٹے وعدے کئے نہ ہی بلند وبانگ دعوے کرتے ہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں ، بی اے پی کی حکومت کاایجنڈا صرف اور صرف عوامی خدمت ہے پارٹی کارکردگی سے متاثر ہوکر اور حلقے میں حقیقی تبدیلی دیکھ کر لوگ جوق درجوق ہمارے کاروان میں شامل ہورہے ہیں ،حلقہ انتخاب زیارت کم ہرنائی کے پسماندگی کے ذمہ دار مذہبی و قوم پرستیں جماعتیں ہیں ، حلقے کے عوا م نے حلقے میں حقیقی تبدیلی محسوس کیا ہوگا ہرنائی و زیارت کے کروڑوں روپوں کے 15 ایمبولنسز اور ایک موبائل ہسپتال منظور کرایا جوکہ تمام جدید طبی آلات سے آراستہ ہے ، ایکسرے، الٹراسائونڈ ، سمیت تمام جدید طبی آلات موبائل ہسپتال میں موجود ہے تاریخ میں پہلی بار بجٹ پاس ہونے کے فوراََ اس پر عمل درآمد کاآغا ز سہرا ہمارے پارٹی کے قائد وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کے سرجاتا ہے سابق ادوار میں صوبے کے عوام کے اربوں روپے ناہل صوبائی حکومتوں کی ناہلی اور منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے لیپس ہوجاتے تھے لیکن اب ایساء نہیں ہوگا ۔ اپنے جاری کردہ بیان میں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے عوامی خدمت کا سفر شروع ہو چکا ہے، اب رکے گا نہیںعوام کی خدمت کی راہ میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں۔ بی اے پی کی صوبائی حکومت نے عام آدمی کی حالت بہتر بنانے کے لئے بے مثال اقدامات کئے ہیں ہماری حکومت کی پالیسیوں کا مرکز و محور عام آدمی ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button