پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کیساتھ امدادی سامان کی تقسیم میں مصروف

0 40

اسلام آباد: پاک فوج کی جانب سے کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں میں سول انتظامیہ کی مدد کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک فوج نے کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے پاک فوج کے دستے ملک بھرمیں سول انتظامیہ کی مدد کے ساتھ ساتھ کورونا ریلیف سرگرمیوں میں بھی مصروف ہے۔ اب تک کورونا کی وبا سے متاثرہ علاقوں میں تین لاکھ پچاس ہزار امدادی پیکجز تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ فوجی افسروں اور جوانوں کی تنخواہوں سے جمع رقم سے خریدے گئے امدادی پیکجز میں کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی اشیاء شامل ہیں۔امدادی سامان پسماندہ علاقوں کے معذوروں، محنت کشوں، بیواؤں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق امدادی سامان گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں سمیت سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے پسماندہ علاقوں میں تقسیم کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.