وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے آج 8 گھنٹے تک بغیر آرام کئے دیپالپور، چشتیاں اور ساہیوال کے دورے کئے۔

0 28

لاہور: وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے آج 8 گھنٹے تک بغیر آرام کئے دیپالپور، چشتیاں اور ساہیوال کے دورے کئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سب سے پہلے دیپالپور پہنچے۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے دورے کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گندم خریداری مرکز کا دورہ کیا اور وہاں موجود کاشتکاروں سے سینٹر پر کئے گئے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کاشتکاروں سے پوچھا کہ آپ سے کسی نے پیسے تو نہیں مانگے اور کیا باردانہ آسانی سے مل رہا ہے۔ جس پر کاشتکاروں نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ گزشتہ برس کی نسبت رواں برس ہمارے لئے بہت آسانیاں ہیں۔ اس بار لائن میں نہیں لگنا پڑ رہا اور باردانہ بھی آسانی سے مل رہا ہے۔ باردانہ کیلئے کسی اہلکار نے پیسے مانگے ہیں نہ فرد ۔ ہم عزت کے ساتھ اپنی گندم فروخت کر رہے ہیں۔ آپ نے کاشتکاروں کا مان رکھا ہے اور آپ کی حکومت نے ہماری سہولت کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں۔ کاشتکاروں کیلئے گندم خریداری مرکز پر ایسے شاندار انتظامات کبھی نہیں دیکھے۔ اوکاڑہ ،بہاولنگر اور ساہیوال سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندوں نے الگ الگ ملاقاتوں میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو کورونا کے خلاف موثراقدامات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ آپ نے باتوں اور ذاتی تشہیر کی بجائے عملی اقدامات کر کے خدمت خلق کی مثال قائم کی ہے۔ سادگی ،صداقت اور ایمانداری آپ کی پہچان بن چکی ہے۔ منتخب نمائندوں نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ ہمیں عزت دی ہے اور ہمارے مسائل کو حل کیا ہے۔ آپ عوامی وزیراعلیٰ ہیں اور ہم آپ کی کامیابی کیلئے آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کیلئے دعا گو ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.