حکومت سندھ کا ایک اور احسن اقدام، جناح اسپتال کراچی میں پہلی بائیوسیفٹی لیول تھری لیب قائم کردی

0 28

کراچی: حکومت سندھ کا ایک اور احسن اقدام، سندھ حکومت نے جناح اسپتال انتظامیہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے جناح اسپتال کراچی میں پہلی بائیوسیفٹی لیول تھری لیب قائم کردی ہے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے اس ضمن میں کہا ہے کہ جناح اسپتال کراچی میں قائم کی گئی بائیو سیفٹی لیبارٹری نیکام شروع کردیا ہے جناح اسپتال کراچی کی بائیو سیفٹی لیبارٹری میں یومیہ 100کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہونگے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ اگلیمرحلے میں کوروناٹیسٹ کی استعداد بڑھائی جائیگی انہوں نے کہا کہ جناح اسپتال انتظامیہ کی درخواست پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے فنڈز مختص کرکے لیب کی منظوری دی اور اس پر فوری کام کا آغاز کیا بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی کے نمائندے صرف کھوکھلے دعوے جبکہ سندھ حکومت عملی اقدام کرتی ہے انکا اشارہ سندھ میں وفاق کی اہم شخصیت کی جانب تھا جنہوں نے تین ہفتے قبل جناح اسپتال انتظامیہ سے کورونا ٹیسٹنگ لیب کا ایک ہفتے میں قیام کا وعدہ کیا تھا تاہم تین ہفتے گزرنے کے باوجود بھی وفاق کی جانب سے لیب قائم نہ کی جاسکی تو جناح اسپتال کی انتظامیہ نے سندھ حکومت سے ٹیسٹنگ لیب قائم کرنے کی درخواست کی جس پر فوری عملدرآمد کیا گیا۔ علاوہ ازیں جناح اسپتال کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے کووڈ۔19 ٹیسٹنگ لیب کے قیام پر سندھ حکومت سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.