عوام کورونا سے بچاؤ کیلئے سماجی فاصلے کی تدابیر ملحوظ رکھیں، صدر مملکت

0 28

راولپنڈی:  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عوام کورونا وبا سے بچاؤ کے لئے سماجی فاصلے کی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھیں۔راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پرریلوے ملازمین میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہاکہ کورونا وائرس کی وبا سے پاکستان کی معیشت پرمنفی اثرات مرتب ہوئے ہیں،مخیر حضرات خیرات کا سلسلہ جاری رکھیں۔ صدر مملکت نے عوام کوکورونا وبا سے بچاؤ کے لئے سماجی فاصلے کی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت بھی کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ،وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عوام کو مسائل کا سامنا ہے لیکن یہ وقت اتحاد کا ہے،ملک میں کورونا قابو میں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.