جی 20 اجلاس میں 76 ترقی پذیر ممالک کو قرضوں میں سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ تاریخی اقدام ہے، وزیر خارجہ

0 21

اسلام آباد : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جی 20 کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی اپیل کو پیش نظر رکھتے ہوئے 76 ترقی پذیر ممالک کو قرضوں میں سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جو ایک تاریخی اقدام ہے، پاکستان کو معاشی سہولت ملے گی اور پسے ہوئے غریب طبقے کو سہولت ملے گی،مشیر خزانہ حفیظ شیخ اس حوالے سے تفصیلات سے جلد عوام کو آگاہ بھی کریں گے، وزیر اعظم عمران خان نے پہلے ماحولیاتی تبدیلی،توہین رسالت،کرپشن، اور اب قرضوں میں سہولت کے اقدام کو عالمی سطح پر کامیابی سے آگے بڑھایا۔جمعرات کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ12 تاریخ کو وزیر اعظم عمران خان صاحب نے عالمی برادری سے ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے قرضوں میں سہولت فراہم کرنے کی تجویز دی، کرونا عالمی وبا سے دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوء، برآمدات اور زرمبادلہ کی شرح کافی حد تک کم ہو رہی ہیں، ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں پر اس کے مضر اثرات بہت شدید ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے اس وبائی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بڑی مشکل سے 8بلین ڈالر کا پیکج دیا جو کہ ہماری معاشی حالت کے پیش نظر بہت بڑا تاریخی اقدام ہے، اس لیے وزیر اعظم عمران خان نے عالمی دنیا سے کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے قرضوں میں سہولت کی تجویز آگے بڑھاء، ہم نے اس تجویز کو آگے بڑھانے کے لئے وزارت خارجہ میں بہت سے اجلاس کیے، ہم نے معاشی سفارت کاری کو بروئے کار لاتے ہوئے اس کا آغاز کیا، ہم نے وزارت خارجہ میں ایک ورکنگ پیپر تیار کیا اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ صاحب وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور دیگر متعلقہ وزراء کو وزارت خارجہ مدعو کیا ان سے مشاورت کی ان کی تجاویز کو شامل کر کے وزیر اعظم عمران خان سے منظوری لی،میں نے اس حوالے سے تیس ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات کی، 12 تاریخ کو وزیر اعظم عمران خان نے اس قدم کا آغاز کیا، ہم نے تمام اہم فورم پر خطوط لکھے، جی 7 اور یورپی یونین کے اجلاس میں بھی ہماری تجویز کو زیر بحث لایا گیا، کل میری چین کے وزیر خارجہ سے اس حوالے سے تفصیلی بات ہوئی آور میں نے انہیں اعتماد میں لیا، جی 20 کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی اپیل کو پیش نظر رکھتے ہوئے 76 ترقی پذیر ممالک کو قرضوں میں سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جو ایک تاریخی اقدام ہے، پاکستان کو معاشی سہولت ملے گی اور پسے ہوئے غریب طبقے کو سہولت ملے گی اور وہ دیہاڑی دار طبقہ جس کیلئے وفاقی حکومت نے 144 ارب کا امدادی پیکج دیا، میری حفیظ شیخ صاحب سے ملاقات ہوئی ہے، وہ اس حوالے سے تفصیلات سے جلد عوام کو آگاہ بھی کریں گے، میں پاکستان، ترقی پذیر ممالک کو اور وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمیں یہ بھی کہا گیا کہ آپ اس تجویز کو ابھی آگے لیکر مت جائیں لیکن ہم نے اللہ پر بھروسہ رکھتے ہوئے اس تجویز کو آگے لے جانے کا فیصلہ کیا اور ہمیں کامیابی ملی، وزیر اعظم عمران خان نے پہلے ماحولیاتی تبدیلی،توہین رسالت،کرپشن، اور اب قرضوں میں سہولت کے اقدام کو عالمی سطح پر کامیابی سے آگے بڑھایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.