معروف اداکار اسد بخاری سپرد خاک

0 36

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری میں بطور ہیرو، ولن‘ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کام کرنے والے اسد بخاری کو سپرد خاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسد بخاری نے اپنے طویل فنی سفر کے دوران چار سو سے زائد فلموں میں کام کیا،ان کی فلموں میں ’آسوبلا‘، ’خانزادہ‘، ’ظلم دا بدلہ‘، ’دھیاں نمانیاں‘، ’پتر جگے دا‘، ’نواب زادہ‘، ’پگڑی سنھبال جٹا‘، ’موج میلہ‘، ’چن مکھناں‘، ’جند جان‘ اور ’دلاں دے سودے‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔ ان کی ذاتی پروڈکشن میں بننے والی فلموں میں ’آسو بلا’،’اج دی گل اور ’لنڈا بازار‘ فلمیں شامل ہیں، 2004ء میں فلم ڈائریکٹر ظہور حسین گیلانی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم پگڑی سنھبال جٹا اسد بخاری کی آخری فلم تھی۔ بھٹی پکچرز کی بننے والی ہر فلم میں اسد بخاری کاسٹ ہوتے تھے، اسد بخاری کا بیٹا ولی بخاری اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلم انڈسٹری میں کام کررہا ہے۔ 90 سالہ فنکار کی تدفین گزشتہ روز ان کی گئی۔ فلمی صنعت سے وابستہ افراد کورونا وائرس کے باعث ان کی تدفین میں شریک نہ ہوسکے۔فلمی حلقوں نے اسد بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.