اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسکولوں کی 20 فیصد فیس معاف کرنے کے کیخلاف درخواست مسترد کر دی

0 30

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی اسکولز کی فیسوں میں کمی کا کیس واپس پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کو بھجواتے ہوئے 2 ماہ کی اسکول فیس میں رعایت کا نوٹی فکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔پیر کواسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے لاک ڈاؤن کے دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے دوران اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کے حالات کا تقاضہ ہے کہ نجی اسکولز ازخود فیسوں میں کمی کا اعلان کرتے، اگر فیس کٹوتی پر نظرثانی کی تو یہ کم ہو کر 15 فیصد یا بڑھ کر 50 فیصد ہو گی۔ معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر نجی اسکولوں کو 2 ماہ منافع نہ بھی ہوا تو اس میں کیا حرج ہے؟ غیر معمولی حالات ہیں، کیا آپ نے عدالت آنے سے پہلے حکومت سے رجوع کیا؟۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی اسکولز کی فیسوں میں کمی کا کیس واپس پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کو بھجواتے ہوئے 2 ماہ کی اسکول فیس میں رعایت کا نوٹی فکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.