حکومتی پالیسیوں کی بدولت معیشت کورونا وباء سے پہلے ہی کریش کر چکی تھی، احسن اقبال
اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء احسن اقبال نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کی بدولت معیشت کورونا وباء سے پہلے ہی کریش کر چکی تھی ، کورونا نے رہی سہی کثر پوری کر دی، ملک کو اب بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے-پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ کورونا کے بعد معیشت کی بحالی کے لئے جس غیر معمولی کاوش کی ضرورت ہو گی کیا اس کی اہلیت موجودہ حکومت میں ہے؟ ذرا سوچیئے