لاہور سمیت ملک بھر میں شب برأت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی
لاہور (آن لائن) لاہور سمیت ملک بھر میں شب برأت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلے میں شہر کے کروڑوں فرزندان اسلام نے کرونا وائرس کے پیش نظر مساجد کی بجائے گھروں میں نوافل ادا کئے۔ نوافل کی ادائیگی کا سلسلہ بعد نماز مغرب شروع ہوگیا تھا جو صبح ہونے تک جاری رہا۔ گھروں میں نوافل کی ادائیگی کی اپیل مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے کی تھی۔ تمام رات شہریوں نے اللہ کے حضور کرونا وائرس سے نجات دنیا بھر کے انسانوں کی فلاح کشمیر کی آزادی اور ملک کی سلامتی کے لئے رو رو کر دعائیں مانگی