
لاہور (آن لائن)صو بائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کی زیر صدارت کرونا وائر س کے تحت جاری لا ک ڈائو ن اور دفعہ 144کے نفا ذ پر عمل درآمد کے حوالے سے اجلا س منعقد ہو ا ۔انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہد ایات کی رو شنی میں عوام کر ونا وا ئر س کے ممکنہ پھیلا ئو کی رو ک تھا م کے لیے کیے جا نے والے فیصلو ں پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنا نے میں حکومت کا ساتھ دیں اور لو گو ں کو آگاہی دیں کہ اجتماع سے پرہیز کر یں اور اس حوا لے سے لو گو ں کو قران و حدیث کی رو شنی میں آگاہ کر یں تا کہ لو گو ں میں اضطراب ختم کیا جا سکے ۔ انہوں نے کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ میں مصروف عمل ڈاکٹروں، نرسوں اورپیرا میڈیکل سٹاف سے یکجہتی کااظہارکیاہے-انہوں نے ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین کرتے ہوئے ہسپتالوں کے آئسولیشن وارڈزمیں فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹروں،نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو خدمت گزاری کا عظیم رول ماڈل قرار دیا -انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات کو سراہتی ہے- ڈاکٹرز ، نرسیںاور پیرامیڈیکل سٹاف ہمارے ہیرو ہیں-انہوںنے کہاکہ مشکل وقت میں مسیحائوں کی خدمات کو ہمیشہ یادر کھا جائے گا اور ہمارے ڈاکٹروں نے مسیحائی کی نئی مثال قائم کی ہے -پوری قوم ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو سلام پیش کرتی ہے- ا نہوںنے کہا کہ اللہ تعا لی کے فضل و کر م سے ہم سب مسلما ن ہیں اور دین کے احکا ما ت کو ما ننے والے ہیں لیکن اس وقت کر ونا وائر س جیسے مو ذی مر ض سے بچائو بھی ہم سب پر لا زم ہے اور حکومت کی طر ف سے کیے جا نے وا لے اقدا مات بھی عوام کے مفا دمیں ہیں جس کا مقصد صرف اور صرف عوا م کواس وبا سے محفو ظ کر نا ہے ،اس مو قع پر نے ضلع بھر میں لا ک ڈا ئو ن کے دورا ن شہریو ں کو اشیا ء ضروریہ اور با لخصو ص آٹے کی دستیا بی کو ہر ممکن فراہمی کو یقینی بنا نے کے ہد ایت کی ۔ وزیر اعلی پنجا ب کی خصو صی ہد ایا ت کی روشنی میں کرونا وائر س کے حوا لے سے کیے جا نے وا لے اقدا مات کے تحت مختلف محکموں کی ٹیمیں بھی محکمہ صحت کی ٹیمو ں کے شانہ بشا نہ کرونا وائر س کے انسدادی و حفا ظتی اقدا ما ت میں شر یک ہیں اور شہر یو ں کو احتیا طی و انسدا دی تدابیر پر عمل پیر ا ہو نے کے بارے میں مو با ئل سروس یو نٹ کے ذریعے آگاہی بھی دی جا رہی ہے ۔بعد ازاں وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے انتظا میہ کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں کو کرونا وائرس سے بچائو بارے حفاظتی اقداما ت کرنے بارے آگاہی بھی دی۔




