اہم خبریںپاکستان

کورونا کی روک تھام، چین سے مزید 14 ٹن سامان پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں چین سے امدادی سامان کی آمد کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا ،قومی ائیرلائن کا پہلا 777 طیارہ صبح چین سے 14 ٹن سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا ۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 100 تھرمل اسکینر اور ذاتی حفاظت کاسامان منگوایا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ حفاظتی سامان میں تقریباً 9 لاکھ ماسک، 60 ہزارحفاظتی عینکیں اور 3300 سے زائد حفاظتی سوٹ ہیں، اس کے علاوہ ڈھائی لاکھ دستانے، تھرمامیٹر اور دوسرے حرارت پیما آلے شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button