
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری متسودا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جاپان نے پاکستان کو فنڈز دیے ہیں۔گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے جاپانی سفیر نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران جاپانی سفیر نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پاکستان کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے جاپانی سفیر کو بتایا کہ پاکستان نے کورونا وائرس سے بچائو کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کورونا وائرس سے ملک میں پیدا ہونے والی صورتِ حال کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔




