لفظ ٹائیگر کو کسی سیاسی جماعت سے منسوب نہ کیا جائے ،فردوس عاشق اعوان

0 42

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لفظ ٹائیگر کو کسی سیاسی جماعت سے منسوب نہ کیا جائے ،سماج کی خدمت کرنے والا ہر نوجوان ٹائیگر ہے،عمران خان انہیں تب سے ٹائیگر قرار دے رہے ہیں جب وہ سیاست میں بھی نہیں آئے تھے،نوجوان قومی خدمت کی مشن میں عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے خود کوسیٹیزن پورٹل پر رجسٹر کروائیں۔ جمعرات کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سماجی خدمات میں نوجوانوں نے ہمیشہ روشن کردار ادا کیا،نوجوان بے غرض ہو کر خدمت خلق کا کام انجام دیتے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نے مستحق افراد کے گھروں میں اشیائے ضروریہ پہنچانے کی ذمہ داری ان نوجوانوں کے سپرد کی جو سماجی کام میں عمران خان کا ہمیشہ دست و بازو بنے۔انہوںنے کہاکہ لفظ’’ٹائیگر‘‘کو کسی سیاسی جماعت سے منسوب نہ کیا جائے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سماج کی خدمت کرنے والا ہر نوجوان ٹائیگر ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان انہیں تب سے ٹائیگر قرار دے رہے ہیں جب وہ سیاست میں بھی نہیں آئے تھے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہی نوجوان شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر میں پیش پیش تھے جو کسی کے علاج میں سیاسی تفریق نہیں کرتا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں سے التماس ہے کہ الفاظ کی بجائے کاز کو اہمیت دیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہمیں ایک ٹیم بن کر کرونا جیسے دشمن کو شکست دینی ہے۔انہوںنے کہاکہ نوجوان قومی خدمت کی مشن میں عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے خود کوسیٹیزن پورٹل پر رجسٹر کروائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.