
اسلام آباد (این این آئی)سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی تعیناتی نیب ریفرنس معاملے میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دو،دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دئیے ۔ بدھ کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دو،دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دئیے ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہد خاقان عباسی کی چار ہفتوں کے لییراہداری ضمانت منظور کی تھی ،کراچی کی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ،احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو 10 اپریل کو طلب کر رکھا ہے ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو4 ہفتوں کے لیے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔




