اہم خبریںشوبز

ایشٹن کچر اور میلا کونس روزانہ نہانے پر یقین نہیں رکھتے

لاس اینجلس ( شوبز ڈ یسک ) ہالی ووڈ اداکار ایشٹن کچر اور ان کی اہلیہ میلا کونس نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور ان کے بچے یومیہ بنیادوں پر نہیں نہاتے ۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میلا کونس نے یہ حیران کن انکشاف بھی کیا کہ انہوں نے اپنے بچوں کی پیدائش کے بعد کئی دن تک نہیں نہلایا تھا اور وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتیں کہ روزانہ نہایا جائے ۔بیوی کی سمجھداری کی باتیں سننے کے بعد ایشٹن کچر نے بھی کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جب تک بچوں کے جسم پر گندگی یا مٹی واضح دکھائی نہ دے تو تب تک نہانا بیکار ہے ۔ میلا کونس نے بتایا کہ انہوں نے اپنا بچپن گرم پانی کی قلت میں گزارا، جس کی وجہ سے وہ روزانہ نہیں نہا پاتی تھیں اور انہوں نے یہی سلسلہ اپنے بچوں کے ساتھ بھی جاری رکھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button